پنجاب حکومت وضاحت کرے، فیصل رانجھا کون ہے؟ عوامی تحریک پنجاب
بتایا جا رہا ہے کہ رانجھا کا تعلق حکمران جماعت کی اہم شخصیات سے ہے: بشارت جسپال
قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ مہم قابل مذمت اور بھارتی بیانیہ ہے
لاہور
(21 مئی 2017) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا
پر قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ مہم قابل مذمت اور بھارتی بیانیہ ہے۔ پنجاب
حکومت وضاحت کرے گرفتا ر ڈاکٹر فیصل رانجھا کون ہے؟ کیونکہ بتایا جا رہا ہے کہ وہ ن
لیگ کے میڈیا سیل سے وابستہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ
کی حکومت نے سرکاری خرچ پر ایک بہت بڑا سوشل میڈیا نیٹ ورک تشکیل دے رکھا ہے جو قومی
سلامتی کے ادارے کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کرتا اور محب وطن عوام کو گمراہ کرتا ہے۔ انہوں
نے کہا کہ یہ بات ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ وزیر اعظم کی صاحبزادی سوشل میڈیا کو براہ راست
دیکھتی ہیں اور نیوز لیکس آنے کے بعد اس سیل نے بہت منفی پراپیگنڈہ کیا تھا۔ انہوں
نے کہاکہ قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف نواز حکومت کا ایک پورا ٹریک ریکارڈ ہے، برطرف
وزیر اطلاعات سے لیکر وفاقی وزراء قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف توہین آمیز ریمارکس
کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ اب ن لیگی قیادت نے پیسوں کا لالچ دے کر کارکنوں
کو بھی اس کام پر لگا دیا ہے۔
تبصرہ