ڈاکٹر طاہرالقادری کا ساجد محمود بھٹی کے سسر کے انتقال پراظہار تعزیت
لاہور (19 مئی 2017) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سیکرٹری کوآرڈینیشن ساجد محمود بھٹی کے سسر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنی تعزیتی پیغا م میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرما کر درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین، سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، احمد نواز انجم، علامہ سید فرحت حسین شاہ، علامہ محمد حسین آزاد، علامہ میر آصف اکبر، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، ساجد بھٹی، جواد حامد، عبدالحفیظ چودھری ودیگر رہنماؤں نے بھی ساجد محمود بھٹی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کیلئے دعا کی۔ دریں اثناء مرحوم کی نمازجنازہ ان کے آبائی گاؤں گوجر خان میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن اور مختلف سیاسی، مذہبی، سماجی رہنماؤں اور معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تبصرہ