عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی کی کور کمیٹی سے یوکے میں طویل قیام اور گھریلو مجبوریوں کے باعث ذمہ داری کسی اور کو دینے کی درخواست
کور کمیٹی کا ڈاکٹر رحیق عباسی کی خدمات پر خراج تحسین، درخواست قبول کرتے ہوئے نئے صدر کیلئے فیض الرحمن درانی کے نام کی سفارش کی ہے
لاہور (16 مئی 2017) پاکستان عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے عوامی تحریک کی کور کمیٹی سے یوکے میں اپنے طویل مدتی قیام اور گھریلو مجبوریوں کے باعث یہ ذمہ داری کسی اور کو سونپنے کی درخواست کی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کی کور کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں انکی درخواست پر غور کرتے ہوئے اسے قبول کر لیا اور نئے صدر کیلئے سینئر رہنماء فیض الرحمن درانی کے نام کی سفارش کر دی ہے جس پر پارٹی دستور کے مطابق عملدرآمد کا آغاز ہو گیا ہے۔ عوامی تحریک کی کور کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی خدمات کو بے حد سراہا اور انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ کور کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ ڈاکٹر رحیق عباسی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی۔
تبصرہ