حکمران عوام کو روزگار اور عدل و انصاف دینے کی بجائے اجتماعی خود کشیوں پر مجبور کررہے ہیں: خرم نواز گنڈاپور
حکمرانوں کے غیر انسانی رویوں کی وجہ سے رینالہ اور لیہ جیسے المناک واقعات جنم لیتے ہیں
غریب دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے جبکہ حکمران کرپشن کے نئے نئے طریقے ایجاد کر رہے ہیں
عوام کو اپنے حقوق کے لیے نکلنا ہوگاتاکہ ملک پر مسلط 3 فیصد طبقے کی گرفت ٹوٹ سکے: PAT پنجاب کے راہنماؤں سے گفتگو
لاہور (04 مئی 2017) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ رینالہ خورد میں غربت کے ہاتھوں میاں بیوی کی خودکشی اور لیہ میں غریب باپ کوفاقوں سے تنگ آکر بچوں سمیت اجتماعی خود کشی پر مجبور کرنیوالامعاشرہ کسی بھی طرح نااسلامی ہے نا جمہوری، کرپٹ حکمرانوں اور فرسودہ نظام نے ہمارے معاشرے میں ایسے افسوسناک سانحات اور رویوں کو جنم دیا ہے جس پر ساری انسانیت ماتم کناں ہے، کرپٹ حکمرانوں نے معاشرے میں ایسے غیر انسانی افعال کر جنم دیا ہے جو انسانیت کے لیے باعث شرم ہیں، حکمران عوام کو روزگار اور عدل وانصاف دینے کی بجائے خود کشی اور جرائم پر مجبور کر رہے ہیں، موجودہ حکمران اور عوام دشمن نظام نے 68 سالوں سے ساری قوم کو اپنے پنجوں میں دبوچ رکھا ہے، غریب دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے، قتل وغارت گری، بے روزگاری اور دہشتگردی بڑھتی جارہی ہے، کرپشن کے نئے نئے طریقے ایجاد کئے جا رہے ہیں، بجلی اور گیس کی بندش سے غریبوں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آچکی ہے، عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے، ملک کے موجودہ حالات بدلنے کیلیے عوام کو پاکستان عوامی تحریک کے ایجنڈے کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ 3 فیصد طبقے کے موروثی اقتدار کا خاتمہ ہوسکے، وہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں عوامی تحریک سینٹرل پنجاب کے عہدیداروں سے گفتگو کر رہے تھے، اس موقع پر صدر سینٹرل پنجاب بشارت جسپال، جنرل سیکرٹری مشتاق نوناری ایڈوکیٹ، سیکرٹری اطلاعات پنجاب عارف چوہدری، راجہ ندیم، چوہدری افضل گجر، حافظ غلام فرید ودیگر بھی موجود تھے۔
خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکن حقیقی تبدیلی اور ملکی خوشحالی کے لیے اپنی سرگرمیوں کو مزید مؤثر کر کے اس کا دائرہ کار بھی بڑھائیں، عوامی رابطہ مہم میں تیزی لائی جائے تاکہ ملک پر مسلط 3فیصد طبقے کی گرفت ٹوٹ سکے اور پاکستان میں حقیقی عوامی حکومت قائم ہو سکے، انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک وطن عزیر کی بقاء، ترقی اور خوشحالی کے دشمن نظام اور موجودہ قاتل حکمرانوں کو مسترد کر چکی ہے، پاکستان عوامی تحریک دھاندلی، غنڈہ گردی اور دہشتگردی کو تحفظ دینے والے حکمرانوں کے مکروہ رویوں کو عوام کے سامنے بے نقاب کر چکی ہے، قوم ڈاکٹر طاہرالقادری کے 10 نکاتی ایجنڈے پر متفق ہو کر اس فرسودہ نظام کو دفن کر کے صحیح معنوں میں نئے اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کا اقتدار ختم ہونیوالا ہے، ان عوام دشمن حکمرانوں کے خاتمے سے ہی اوکاڑہ اور لیہ جیسے افسوسناک واقعات کاراستہ روکا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری پاکستان کو حقیقی، اسلامی، جمہوری اور فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں جہاں کسی کے حقوق کو پامال نہ کیا جاسکے۔
تبصرہ