عوامی تحریک تحصیل ہارون آباد کی تنظیم کا اعلان
محمد ثناء اللہ صدر، اختر انجم قادری جنرل سیکرٹری منتخب، نوٹیفکیشن جاری
نومنتخب عہدیداروں کو خرم نواز گنڈاپور، فیاض وڑائچ اور ساجد محمود بھٹی کی مبارکباد
لاہور
(19 اپریل 2017) پاکستان عوامی تحریک تحصیل ہارون آباد کی منتخب باڈی کے عہدیداروں
کا اعلان کر دیا ہے۔ اس ضمن میں سیکرٹری کوآرڈینیشن ساجد محمود بھٹی نے نوٹیفکیشن جاری
کر دئیے ہیں۔ جنوبی پنجاب کے صدر فیاض وڑائچ نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔
محمد ثناء اللہ تحصیل ہارون آباد کے صدر جبکہ اختر انجم قادری کو جنرل سیکرٹری منتخب
کیا گیا ہے۔ دیگر عہدیداروں میں محمد علی سینئر نائب صدر، حاجی عبدالغفورنائب صدر،
محمد ناصر نائب صدر، رضوان منور گل نائب صدر، محمد احمد سیکرٹری انفارمیشن، محمد عابد
سیکرٹری کوآرڈینیشن، غلام مصطفی فنانس سیکرٹری، محمد اشفاق زیدی ڈپٹی فنانس سیکرٹری،
ابوبکر سلطانی جوائنٹ سیکرٹری، مبشر حسین شاہ آرگنائزر، عدنان قیوم ڈپٹی آرگنائزر جبکہ
محمد اقبال شامل ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب عہدیدار ڈاکٹر طاہرالقادری کے نظام کی تبدیلی کے ویژن، ہر طرح کی کرپشن، ناانصافی اور استحصال کے خاتمے کیلئے اپنی جمہوری جدوجہد کو مزید تیز کریں گے اور وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے فرقہ واریت، انتہا پسندی سے پاک کرنے کے لیے اپنا قومی، اسلامی کردار ادا کرینگے۔
تبصرہ