عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی کا اجلاس آج سہ پہر ہو گا، ڈاکٹر طاہرالقادری خطاب کرینگے
ماضی میں دیواروں پر لکھے فیصلے مٹانے کے باعث پاکستان بحرانستان بنا
عوام کی بے چینی شریف خاندان کے سیاسی صفایا کی وجہ سے ہے : خرم نواز گنڈا پور
لاہور (19 اپریل 2017) پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی کا خصوصی اجلاس آج 20 اپریل سہ پہر 6 بجے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقد ہو گا، اجلاس سے سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ٹیلی فون پر خطاب کرینگے اور پانامہ لیکس فیصلہ کے تناظر میں آئندہ کی حکمت عملی طے کرینگے۔
اس حوالے سے پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خواہش شریف خاندان کا سیاسی خاتمہ ہے۔ ماضی میں دیواروں پر لکھے فیصلے مٹانے کے باعث پاکستان بحرانستان میں تبدیل ہوا۔ امید ہے اس بار کرپشن، بد عنوانی، جھوٹ، چالاکی اور دھوکہ دہی کو شکست ہو گی۔ خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری متوقع فیصلہ کے حوالے سے انا للہ و انا الیہ راجعون کا تبصرہ کر چکے ہیں تاہم انکی خواہش اور دعا ہے کہ فیصلہ ملک اور قوم کے مفاد میں آئے کیونکہ بدعنوان عناصر ملک پر قابض رہے تو ملک آگے نہیں چل سکتا۔ عوام ذہنی اعتبار سے بیمار اور کرپٹ قیادت سے نجات چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام وہی فیصلہ قبول کرینگے جس میں کرپشن کے بت پاش پاش ہونگے۔
تبصرہ