شیخ رشید پر جوتا ن لیگ کے کسی گلو نے پھینکا: ترجمان عوامی تحریک
لاہور (04 مارچ 2017) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے شیخ رشید کے ساتھ ہتک آمیز رویہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید پر جوتا ن لیگ کے کسی تنخواہ دار گلو نے پھینکا۔ ماڈل ٹائون میں 100لوگوں کو گولیاں مارنے والے کسی حد تک بھی گر سکتے ہیں۔ ترجمان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ کون جوتوںکے قابل ہیں ان کے چہرے قوم کے سامنے ہیں۔ شیخ رشید پرملک، عوام اور قومی خزانے کی لوٹ مار کا کوئی الزام نہیں ہے ناہی وہ پاناما کے مجرم ہیں۔ شیخ رشید جرات مندی کے ساتھ قومی لٹیروں کے چہرے بے نقاب کررہے ہیں کوئی اوچھا ہتھکنڈا انہیں اس قومی فریضے کی ادائیگی سے نہیں روک سکتا۔
تبصرہ