رینجرز آپریشن کا ریمورٹ کنٹرول آرمی کے ہاتھ میں ہونا چاہیے: عوامی تحریک لائرز ونگ
لائرز ونگ کے یوم تاسیس پر خصوصی اجلاس، سانحہ ماڈل ٹاؤن کا فیئر ٹرائل ناگزیر ہے
یوم تاسیس کے اجلاس سے مشتاق نوناری، نعیم الدین چوہدری، اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ کا اظہار خیال
![](https://minhaj.net/images-db8/PAT-Logo-PR.jpg)
یوم تاسیس کے اجلاس میں مشتاق نوناری ایڈووکیٹ، نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ، محمد ناصر ایڈووکیٹ، آصف سلہریا ایڈووکیٹ، یاسر ملک ایڈووکیٹ، شکیل ممکا ایڈووکیٹ، سردار غضنفر ایڈووکیٹ، سید فرزند علی مشہدی ایڈووکیٹ نے شرکت کی۔ عوامی لائزر ونگ کے اجلاس میں ایک قرار داد بھی پاس کی گئی جس میں کہا گیا کہ ملک میں انصاف کے بول بالا اور حقیقی جمہوریت کے قیام کیلئے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کا فیئر ٹرائل انصاف کی بلا روک ٹوک فراہمی کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہو گا۔
انصاف کے ایک ایسے شفاف نظام کی ضرور ت ہے جس میں کسی کی سیاسی، سماجی حیثیت سے قطع نظر قانون اپنا راستہ خود بنائے۔ اجلاس میں سانحہ مال روڈ، سانحہ سیہون شریف خود کش دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ پنجاب میں رینجرز آپریشن کی کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ آپریشن کا ریمورٹ کنٹرول آرمی چیف کے ہاتھ میں ہو، ورنہ آپریشن کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہو گا۔ وکلاء رہنماؤں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کمشن کی رپورٹ پر عمل ہونا چاہیے اور نیوز لیکس کی رپورٹ فی الفور منظر عام پر آنی چاہیے۔ وکلاء رہنماؤں نے کہاکہ وطن عزیز میں کرپشن اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پانامہ کیس کا فیصلہ جلد سے جلد ہونا چاہیے اور فوجی عدالتوں کو بلا تاخیر توسیع دی جائے۔
تبصرہ