ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سنیئر صحافی قیصر شریف کوایمپرا کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
لاہور (20 جنوری 2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سنیئر صحافی قیصر شریف کوایمپرا کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور انکے ساتھ دیگر تمام نو منتخب عہدیداران کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہماری دعائیں ایمپرا کے نو منتخب صدر اور انکی ٹیم کے ساتھ ہیں۔ ہم امیدکرتے ہیں کہ قیصر شریف اور دیگر عہدیداران الیکٹرانک میڈیا کے پروڈیوسرز کو درپیش مسائل اور انکے حل کیلئے عملی کاوشیں کریں گے۔
اپنے مبارکبادی پیغام میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے سید تنزیل گیلانی کو سنیئر نائب صدر، رضوان جرال کو نائب صدر، راؤ شاہد کو سیکرٹری جنرل، اسد جعفری کو سیکرٹری اطلاعات، نوجوان پروڈیوسر عتیق چوہدری کو ممبر گورننگ باڈی منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ ایمپرا کی یہ نو منتخب ٹیم سچی صحافت اور ملک کو درپیش مسائل کو میڈیا پر اجاگر کرتے رہیں گے۔ دریں اثناء عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، عوامی تحریک کے سنیئر رہنماؤں جی ایم ملک، ساجد بھٹی، تنویر احمد خان و دیگر نے بھی قیصر شریف اور ایمپرا کے دیگر نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تبصرہ