ڈاکٹر طاہرالقادری کا سینئر صحافی رؤوف شیخ کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور (8 جنوری 2017) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دی نیوز کے ڈسٹرکٹ ایڈیٹر کوآرڈینیشن اور سینئر صحافی رؤوف شیخ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ رؤوف شیخ نڈر، بے باک صحافی تھے، انہوں نے ہمیشہ سچی اور کھری صحافت کی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق دے۔ دریں اثناء سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور، نور اللہ صدیقی، جی ایم ملک، ساجد بھٹی، جواد حامد، عبد الحفیظ چودھری، عین الحق بغدادی، نوشیر وان نے بھی رؤف شیخ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی ہ۔
تبصرہ