نجکاری اور من مانیوں کیلئے ریگولیٹری ادارے کنٹرول میں لئے گئے: عوامی تحریک
حکومت اور وزارتوں کی آمریت کنٹرول کرنے کیلئے ریگولیٹری اتھارٹیز
قائم کی گئی تھیں: خرم نواز گنڈا پور
ترکی میں سفیر کا قتل بین الاقوامی آداب کے خلاف ہے، مذمت کرتے ہیں: سیکرٹری جنرل
لاہور (20 دسمبر 2016) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ ریگولیٹری اداروں کو نجکاری اور من مانے فیصلوں کیلئے کنٹرول میں لیا گیا۔ حکومت اور وزارتوں کی آمریت کو ختم کرنے کیلئے ریگولیٹریز اتھارٹیز قائم کی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ نیپرا نے گردشی قرضوں کی ادائیگی اور اوگرا نے متنازعہ ایل این جی منصوبہ پر حکومت کا آنکھیں بند کر کے ساتھ نہیں دیا، جس پر سول آمر وزیراعظم نے ریگولیٹری اداروں کو خود ’’ریگولیٹ‘‘ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر اداروں پر شب خون مارا جا رہا ہے اور قومی وسائل کی بندر بانٹ اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔
دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل نے ترکی میں روس کے سفیر کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ یہ واقعہ بین الاقوامی سفارتی آداب کے خلاف ہے، ذمہ داروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہیے۔
دریں اثناء عوامی تحریک کے سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے بتایا کہ سربراہ عوامی تحریک عمرہ کے سلسلہ میں سعودی عرب میں چند روز قیام کریں گے۔
تبصرہ