عوامی تحریک گوجرانوالہ تنظیم کا اعلان، ناروال میں کوارڈینیٹرز مقرر
ملک فاروق صدر، ڈاکٹر شفاقت گوجرانوالہ کے سیکرٹری جنرل
مقرر، رضوان بزمی سیکرٹری اطلاعات ہونگے
نارووال کے پانچ صوبائی حلقوں میں کوآرڈنیٹرز مقرر، خرم نواز گنڈا پور، بشارت
جسپال اور ساجد بھٹی کی مبارکباد
![](https://minhaj.net/images-db8/PAT-Logo-PR.jpg)
لاہور ( 30 نومبر 2016) پاکستان عوامی تحریک ضلع گوجرانوالہ کی تنظیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ملک فاروق صدر اور ڈاکٹر شفاقت علی مہر جنرل سیکرٹری مقرر جبکہ رضوان بزمی سیکرٹری انفارمیشن ہونگے۔ سیکرٹری کوارڈینیشن ساجد بھٹی نے صوبائی صدر بشارت جسپال کی سفارشات پر تنظیمی عہدیداروں کے نوٹفیکشن جاری کئے، گوجوانوالہ کی تنظیم میں سنئیر نائب صدور میں شیخ سیف اللہ، جاوید احمد ڈار، اسد گوندل، نائب صدر میاں اعجاز کو مقرر کیا گیا ہے۔
ضلع نارروال کی پی پی 134 میں نصر اللہ خان، پی پی 133 میں خلیل احمد بھٹی، پی پی 132 میں چوہدری نعمت اللہ، پی پی 135 میں فیصل خان، پی پی 136 میں خواجہ سہیل کو کوارڈنیئٹر مقرر کرنے کا نوٹفیکشن جاری کیا گیا ہے۔ نو منتخب عہدیداروں کو سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈ اپور، صدر سنٹرل پنجاب بشارت جسپال، جنرل سیکرٹری مشتاق نوناری ایڈووکیٹ، ساجد بھٹی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی اور سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری عارف نے مبارکباد دی ہے۔
بشارت جسپا ل نے کہاکہ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ہدایت اور فکر کے مطابق عوامی تحریک کو سنٹرل پنجاب میں گلی گلی آرگنائز کر رہے ہیں، عوامی تحریک کو ایک بھرپور منظم سیاسی قوت میں تبدیل کرنے کیلےء تنظیم کو بطور خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوامی انقلاب کیلئے عوامی تحریک فیصلہ کن کردار ادا کرے گی۔
تبصرہ