2 نومبر کو تحریک انصاف کے کارکنوں کے شانہ بشانہ ہونگے : عوامی تحریک
نواز شریف کو جاتے دیکھ رہا ہوں، بادشاہوں کو ہمیشہ شاہی غلاموں
نے مروایا
60 کی دہائی کی آمریت اور نواز شریف کی جمہوریت میں کوئی فرق نہیں : خرم نواز گنڈا
پور
مرکزی سیکرٹری جنرل کا عوامی تحریک لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب
لاہور (31 اکتوبر 2016) پاکستان عوامی تحریک لاہورکی ایگزیکٹو کونسل کا ہنگامی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ 2 نومبر کو عوامی تحریک کے جرات مند کارکنان تحریک انصاف کے کارکنوں کے شانہ بشانہ اسلام آباد ہونگے، کارکنوں کی قیادت خود کرونگا۔ بادشاہوں کو ہمیشہ انکے شاہی غلاموں نے مروایا، جو حالات پیدا ہو رہے ہیں اس میں نواز شریف کو جاتے دیکھ رہاہوں، حالات پر نظر ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری کو پاکستان پہنچنے کیلئے 10 سے 12 گھنٹوں کی ضرورت ہے۔ 60 کی دہائی کی آمریت اور نواز شریف کی جمہوریت میں کوئی فرق نہیں، شریف برادران اپنی کرپشن بچانے کیلئے فیڈریشن کو توڑنے پر تیار ہو گئے۔ 30 سال پاکستان کے عوام کی خدمت کرنے کا دعویٰ کرنے والا شریف خاندان آج دفعہ 144 اور کنٹینروں کے پیچھے چھپا بیٹھا ہے۔ یہ چوہے اگر عوام کے حقیقی نمائندے ہوتے تو کنٹینروں اور مٹی کے ڈھیروں کے پیچھے نہ چھپتے، مردوں کی طرح مقابلہ کرتے۔
ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں جی ایم ملک، رانا محمد ادریس، تنویر خان، نور اللہ صدیقی، ساجد محمود بھٹی، حافظ غلام فرید، راجہ زاہد، عارف چودھری، طیب ضیاء، امتیاز اعوام و دیگر نے شرکت کی۔
خرم نواز گنڈا پور نے کہاکہ پانامہ کا ڈاکو ایوان میں بیٹھا ملکی تقدیر سے کھیل رہا ہے۔ ملکی سلامتی کے خلاف خبریں لگوانے والے ایوانوں مین پروٹوکول کے ساتھ بیٹھے ہیں جب کہ ملک میں کرپشن کا خاتمہ اور انصاف کا بول بالا چاہنے والوں پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔
اجلاس میں شیخ رشید کے بعد منتخب نمائندوں عارف علوی، عمران اسماعیل کی گرفتاری اور تذلیل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ قافلوں کو اسلام آباد پہنچانے کیلئے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نے ہارون آباد پل موٹر وے پر پولیس کی طرف سے وزیر اعلیٰ کے پی کے قافلے پر وحشیانہ شیلنگ اور طاقت کے بے رحمانہ استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ شریف برادران اپنے لئے گڑھے کھود رہے ہیں۔
تبصرہ