سانحہ ٹریننگ کالج کوئٹہ، عوامی تحریک کی ایک روز کیلئے سیاسی سرگرمیاں معطل، کور کمیٹی کا اجلاس منسوخ
لاہور (25 اکتوبر 2016) سانحہ ٹریننگ کالج کوئٹہ کے سوگ میں عوامی تحریک کے مرکزی
سیکرٹریٹ میں ایک یوم کیلئے سیاسی سرگرمیوں کو معطل اور کور کمیٹی کا اجلاس منسوخ کر
دیا گیا۔ مرکزی سیکرٹریٹ میں شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور
زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔ تحریک منہاج القرآن کے صدر و سینئر رہنما ڈاکٹر
حسین محی الدین نے کہا کہ کوئٹہ میں ہونیوالی دہشت گردی پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔ نالائق
اور کرپٹ حکمران عوام کو تحفظ نہیں دے سکتے تو گھر چلے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ
سول ہسپتال کے مجرم گرفت میں آ جاتے تو مزید سانحات سے بچا جا سکتا تھا۔ پاکستان عوامی
تحریک یوتھ ونگ، ویمن لیگ، علماء مشائخ کونسل، عوامی تاجر اتحاد، عوامی لائرز فورم
کے اجلاسوں میں سانحہ کوئٹہ کی مذمت کی گئی اور سانحہ میں ملوث سہولت کاروں کو فوری
گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
تبصرہ