عوامی تحریک کے رہنما ساجد بھٹی کی والدہ کی رسم چہلم کل ورکشاپ سٹاپ والٹن لاہور کینٹ میں ادا کی جائیگی
لاہور (15 اکتوبر 2016) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن ساجد بھٹی کی والدہ کی رسم چہلم 16 اکتوبر 2016 بروز اتوار صبح 10 بجے جامع مسجد غوثیہ قادریہ سٹریٹ نمبر 3 نزد منہاج ٹریڈرز مین بازار النور ٹاؤن ورکشاپ سٹاپ والٹن روڈ لاہور کینٹ میں ادا کی جائیگی۔ ایصال ثواب کیلئے احباب سے شرکت کی استدعا ہے۔ دریں اثناء تحریک منہاج القرآن لاہور کے سینئر رہنما شیخ محمد وکیل کی والدہ کے انتقال پر سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین، خرم نواز گنڈاپور، منہاج القرآن لاہور امیر حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل، حاجی عبدالخالق و دیگر نے انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بخشش اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔
تبصرہ