بھارت کی طرف سے سرجیکل سٹرائک کا اعتراف اقبال جرم ہے: عوامی تحریک
کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ قابل مذمت ہے، معاملہ UN میں
اٹھایا جائے
دفاع وطن کیلئے جان دینے والے جوانون کی قربانیوں پر فخر ہے، خرم نواز گنڈا پور
لاہور
(29 ستمبر 2016) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نوز گنڈا پور نے کہا ہے کہ
کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی فائرنگ قابل مذمت اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی
ہے، یہ مسئلہ فوری طور پر اقوام متحدہ میں اتھایا جائے۔ بھارت کی طرف سے سرجیکل سٹرائک
کا اعتراف اقبال جرم ہے، دنیا کو بھارت کے عزائم سے آگاہ کیا جائے۔ دفاع وطن کیلئے
جان دینے والے جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے۔ بھارت خطہ میں جنگی جنون پھیلانے سے باز
رہے۔ افواج پاکستان نے جرات مندی کے ساتھ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا ہے۔ افواج پاکستان
کو دیگر محاذوں پر الجھانے کی کوشش کرنے والے دہشتگردوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ وہ
گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں اخبارا نویسو ں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ
نریندر مودی نہ صرف جارحانہ عزائم سے پورے جنوبی ایشیاء کا امن خطرے میں ڈال رہا ہے
بلکہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں مصروف افواج پاکستان کو کسی اور محاذ پر الجھانے
کی کوشش سے فائدہ دہشتگرد اٹھائیں گے۔ خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ بھارت مت بھولے
کہ پاکستان ایٹمی صلاحیت کا حامل ملک ہے اور 20 کروڑ عوام افواج پاکستان کے ساتھ شانہ
بشانہ کھڑے ہیں، کسی ایڈوینچر کا شوق بھارت کو مہنگا پڑ ے گا۔
تبصرہ