ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایت پر عوامی تحریک کے وفد کی کسانوں کے احتجاج میں شرکت
لاہور (28 ستمبر 2016) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایت پر عوامی تحریک کے سنیئر رہنماؤں کے وفد نے مال روڈ پر جاری کسانوں کے احتجاج میں شرکت اور کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن ساجد بھٹی نے کسان احتجاجی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور پاکستان عوامی تحریک کسانوں کے ساتھ ہیں، کسان معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، کارخانہ دار حکمران کسانوں سے مذاق کر رہے ہیں۔ کسانوں کو انکی محنت کا پورا معاوضہ ملتا ہے نہ انہیں عالمی معیار کے بیج کھاد ملتے ہیں، کسان پیکج بھی ایک ڈرامہ ثابت ہو چکا ہے۔ وفد میں راجہ ندیم بھی شامل تھے۔ ساجد بھٹی نے کہاکہ موجودہ حکمران ظلم کر رہے ہیں، ظالم حکمرانوں سے نجات کیلئے تمام مظلوموں کو اکٹھا نکلنا پڑے گا۔
لاہور. کسانوں کے دھرنا میں پاکستان عوامی تحریک کے وفد کی شرکت.
— Sajid Bhatti (@SajidBhattiPAT) September 28, 2016
ڈکٹر طاہرالقادری کا پیغام یکجہتی پہنچایا گیا. pic.twitter.com/3usUyJuBFZ
تبصرہ