سٹیٹ بنک نے شریف حکومت کی اقتصادی ترقی کے دعوے بے نقاب کر دیئے: عوامی تحریک
قرضے لینے اور ہڑپ کرنے کے سوا موجودہ حکمرانوں کا کوئی اقتصادی
ویثرن نہیں
عالمی سطح پر پٹرول کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود بے روزگاری کم ہوئی نہ مہنگائی
عوامی تحریک کے رہنماؤں بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، سردار شاکر مزاری کا مشترکہ بیان
لاہور
(25 ستمبر 2016) پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں بشارت جسپال، فیاض وڑائچ اور سردار
شاکر مزاری نے نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ شریف حکومت کی اقتصادی ترقی کے دعوے
سٹیٹ بنک نے بے نقاب کر دئیے۔ عالمی سطح پر پٹرول کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود بے روزگاری
کم ہوئی نہ مہنگائی، جبکہ دھڑا دھڑ قرضے لینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ قرضے لینے اور
ہڑپ کرنے کے سوا ان حکمرانوں کا کوئی اقتصادی ویژن نہیں ہے۔ ملک کی 80فیصد آباد ی صاف
پانی اور 60فیصد آبادی تعلیم، صحت کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے جبکہ حکمران اورنج
ٹرینوں کے ذریعے کمیشن حاصل کرنے کے نئے نئے منصوبے بنا رہے ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ
17جون 2014کے دن ریاست کے 14شہریوں کو ریاست کی فورس نے بلا اشتعال قتل کیا اور پھر
دو سال گزر جانے کے بعد بھی ریاست نے شہدا کے ورثاء کو انصاف نہیں دیا۔ سانحہ ماڈل
ٹاؤن کے 14شہدا کو انصاف دلوانے کیلئے عوامی تحریک اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، قصاص
تحریک کے دوسرے راؤنڈ کا اعلان جلد ہو گا۔ کرپشن کا مال کھانے والوں کو پائی پائی کا
حساب دینا پڑے گا، انہوں نے کہاکہ اب وقت آ گیا ہے کہ قومی دولت اور قومی اور ریاستی
اختیارات اپنے ذاتی ایجنڈے کو پروموٹ کرنے والوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے
اور عوامی تحریک ایک بار پھر اپنا قومی سیاسی کردار ادا کرنے کیلئے تیا ر ہے۔
تبصرہ