ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مہمند ایجنسی میں ہونیوالے خودکش دھماکے کی شدید مذمت
بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی
جلد صحت یابی کیلئے دعا کی
قیمتی انسانی جانوں سے کھیلنے کا مذموم عمل کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا: سربراہ
عوامی تحریک
لاہور (16 ستمبر 2016) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مہمند ایجنسی میں ہونیوالے خودکش دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں سے کھیلنے کا مذموم عمل کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنا ہو گا۔ دہشت گردوں کو تحفظ دینے والے حکمرانوں نے پاکستان کی سلامتی کو داؤ پر لگا رکھا ہے۔ اگر پاک فوج بروقت آپریشن کا فیصلہ نہ کرتی تو آج مٹھی بھر دہشتگرد ریاست پاکستان پر مسلط ہو جاتے۔ قومی شعور سے ہی دہشت گردی کے فتنے کا سر کچلا جا سکتا ہے۔ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے ساری قوم متحد ہو جائے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
تبصرہ