پاکستان کے دشمن وزیر اعظم پاکستان کے دوست کیوں ہیں؟ سردار شاکر مزاری
ڈاکٹر طاہرالقادری ظالم حکمرانوں کے خلاف کلمہ حق بلند کر رہے ہیں، رہنمائوں سے گفتگو
لاہور
(7 ستمبر 2016) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما سردار شاکر اللہ مزاری نے کہا ہے
کہ عوام جاننا چاہتے ہیں کہ پاکستان کے دشمن وزیر اعظم پاکستان کے دوست کیوں ہیں ؟
پاکستان کے حکمران اب کسی ایسے حکمران کو برداشت نہیں کرینگے جس کے محلات، کاروبار
اور سرمایہ بیرون ملک ہو اور حکومت پاکستان میں۔ وہ گذشتہ روز یہاں عوامی تحریک اور
منہاج القرآن کے رہنمائوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ سردار شاکر مزاری نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری
غریب، پڑھے لکھے محب وطن نوجوانوں، علماء، ڈاکٹرز، مزدوروں، کلرکوں، اساتذہ، پروفیسرز،
کسانوں کی آواز ہیں، حق کی اس آواز کو دبانے کیلئے جابر حکمرانوں نے ڈاکٹر طاہرالقادری
کے گھر پر حملہ کیا، اہل خانہ کو قتل کرنے کیلئے رہائشی کمروں کے اندر فائرنگ کی۔ گھر
کے اندر داخل ہو کر لوٹ مار کی کوشش کی۔ یہ کوشش عوامی تحریک کے غیرت مند کارکنوں جن
میں با پردہ خواتین بھی شامل تھیں نے جانوںکے نذرانے دیکر ناکام بنائی۔ اس تمام ظلم
و بربریت کے باوجود ظالم شریف حکومت ڈاکٹر طاہرالقادری اور ان کے محب وطن کارکنوں کی
آواز دبا سکی نہ خوفزدہ کر سکی۔ انہوں نے کہا کہ ظالم حکمرانوں کے خلاف ڈاکٹر طاہرالقادری
کلمہ حق بلند کر رہے ہیں۔ ظلم کا شکار عوام اس آواز میں آواز ملائیں ورنہ اس ظالم نظام
اور حکمرانوں سے کبھی جان نہیں چھوٹ پائے گی اور سلطنت شریفیہ کا قیام عمل میں آئے
گا اور پھر محب وطن عوام کی جدوجہد زیادہ تلخ اور تکلیف دہ ہو گی۔
تبصرہ