پاکستان غازیوں نے بنایا شہیدوں نے بچایا، ڈاکٹر طاہرالقادری
شہدا کے مقدس خون سے وعدہ پاکستان کو لٹیروں، دہشتگردوں سے پاک کریں گے
جنگ ستمبر کے شہدا نے قوم کو سر اٹھا کر جینے اور مرنے کا سبق دیا

لاہور (5 ستمبر 2016) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ پاکستان غازیوں نے بنایا اور شہیدوں نے بچایا، شہدا کے مقدس خون سے وعدہ ہے کہ پاکستان کو لٹیروں، دہشتگردوں سے پاک کریں گے۔ جنگ ستمبر کے شہدا نے قوم کو سر اٹھا کر جینے کا جو سبق دیا وہ آپریشن ضرب عضب کی شکل میں آج جاری و ساری ہے۔ انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب پاکستان کو بچانے کی جنگ ہے۔ اس جنگ میں افواج پاکستان کے سینکڑوں افسروں اور جوانوں نے جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ جنگ ستمبر کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ہم شہدائے آپریشن ضرب عضب کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان شہیدوں، غازیوں کی سر زمین ہے ان کے ہوتے ہوئے پاکستان کا کوئی اندرونی و بیرونی دشمن اپنے مکروہ عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو نقصان پہنچانے والے دہشتگردوں نے 60 ہزار سے زائد شہریوں کو نشانہ بنایا مگر وہ پاکستان کے حوصلے نہیں توڑ سکے، انشا اللہ دشمنوں کو شکست ہو گی۔


تبصرہ