رانا ثناء اللہ پر سنگین جرائم میں براہ راست ملوث ہونے کا الزام ہے۔ عوامی تحریک
پنجاب میں کومبنگ آپریشن کا آغاز صوبائی کابینہ سے ہونا چاہیے۔
فیاض وڑائچ
پانامہ کے ڈاکوؤں سے نجات کے لیے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا قصاص ناگزیر ہے۔ بشارت جسپال
لاہور
(29 اگست 2016) پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر فیاض وڑائچ نے کہا ہے کہ صوبائی
وزیر قانون رانا ثناء اللہ پر سنگین جرائم میں براہ راست ملوث ہونے کا الزام ہے۔ پنجاب
میں کومبنگ آپریشن کا آغازصوبائی کابینہ سے ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران
نے لوٹ مار اورون مین شو کا نام جمہوریت رکھا ہوا ہے اسے ہم نہیں مانتے، ملک میں حقیقی
جمہوریت اور اسمبلیاں ہوتیں تو پانامہ کے ڈاکو ایوانوں کی بجائے زندانوں میں ہوتے،
انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک کے احتجاج نے قاتل حکمرانوں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ 3ستمبر
کا احتجاج حکمرانوں کے ہوش اڑا دے گا۔ گڈ گورننس لاہور کے لکشمی چوک میں ڈوبی پڑی ہے۔
8سالوں میں لاہور پر 4ہزار ارب روپے خرچ کیے گئے لیکن چند گھنٹو ں کی بارش نے حکمرانوں
کے ترقی کے دعوے بے نقاب کر دیئے۔ وہ عوامی تحریک پنجاب کے مشاورتی کونسل کے اجلاس
سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر سردار شاکر مزاری، سردار سیف اللہ سدو زئی، ڈاکٹر زبیر
خان، راؤ عارف رضوی و دیگر موجود تھے، فیاض وڑائچ نے کہا ن لیگی وزراء ڈاکٹر طاہرالقادری
کی عوامی مقبولیت سے اس قدر بوکھلا چکے ہیں کہ اپنا ذہنی توازن بھی برقرار نہیں رکھ
پا رہے اور حواس باختہ ہو چکے ہیں، رانا ثناء اللہ و دیگر وزراء کے بیانات سے یہ پتا
چلتا ہے کہ حکومت کس قدر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے اور اس بوکھلاہٹ میں اس کے وزیروں،
مشیروں کو یہ بھی پتا نہیں چلتا کہ کس موقع پر کیا بولنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رانا
ثنا ء اللہ ذہنی پسماندگی اور دماغی طور پر اس قدر مفلوج ہو چکے ہیں کہ انہیں پہلی
فرصت میں کسی ماہر نفسیات سے رجوع کرنا چاہئے۔ رانا ثناء اللہ شریف برادران کی ذہنی
غلامی اور حق نمک کی ادائیگی میں اپنا ضمیر کھو چکے ہیں۔ فیاض وڑائچ نے کہا کہ سانحہ
ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں سے قانون کے مطابق قصاص لیں گے۔ خون شہادت کے ایک ایک قطرے کا
حساب لیں گے، ریاستی دہشت گردی کا حصہ بننے والے سزا سے بچ نہیں سکتے، 3ستمبر کو راولپنڈی
میں ہونے والا احتجاج حکمرانوں کے خلاف عوامی فیصلہ ثابت ہوگا، جلد ہی غریب عوام کی
لوٹی ہوئی دولت وطن واپس لائی جائے گی اور قاتل حکمرانوں کا ٹھکانہ جیل ہوگا۔


تبصرہ