عوامی تحریک اور تحریک انصاف کی خواتین 31 اگست کی رات شہید ہونیوالوں کی یاد میں شمعیں روشن کریں گی
دعائیہ تقریب میں ق لیگ، مجلس وحدت المسلمین، سنی اتحاد کونسل کی خواتین کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے
لاہور
(29 اگست 2016) پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین کے زیراہتمام کل 30 اگست اسلام آباد
ڈی چوک میں شہدائے 30 اور 31 اگست کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی اورانہیں خراج
تحسین پیش کیا جائے گا۔ پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین کی طرف سے شمعیں روشن کرنے
کی تقریب میں تحریک انصاف، ق لیگ، اے پی ایم ایل، مجلس وحدت المسلمین، سنی اتحاد کونسل
کی شعبہ خواتین کی مرکزی صدور کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک شعبہ
خواتین کی مرکزی صدر فرح ناز نے کہا ہے کہ 30 اور 31 اگست 2014 کی رات کارکنان نے اسلام
آباد ڈی چوک میں ریاستی بربریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے
ہوئے ان کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جرات مند کارکنان نے فسطائی
اقتدار کے خلاف جرات و بہادری کا بے مثال مظاہرہ کیا، ہم اپنے شہداء کو بھولے ہیں نہ
ان کے انصاف سے کبھی غافل ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے وزیر اعظم نے شہدائے
اسلام آباد کے قصاص سے بچنے کیلئے بھی ایک جعلی جے آئی ٹی سے کلین چٹ حاصل کی ہے مگر
وقت آنے پر یہ چٹیں انکے کسی کام نہیں آئیں گیں۔
تبصرہ