سانحہ ماڈل ٹاؤن پر انصاف نہ ملنے سے کارکن غصہ میں ہیں: عوامی تحریک
20 اگست کو 130 شہروں میں احتجاج ہو گا، سینئر رہنما احمد نوازانجم
کااجلاس سے خطاب
PAT کے احتجاج میں لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام بھی شریک ہورہے ہیں:رہنما
عوامی تحریک کی پیپلز پارٹی، ق لیگ، جماعت اسلامی اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں سے
ملاقات، دھرنے میں شرکت کی دعوت
موجودہ حکمران ملک و قوم کے دشمن اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ ہیں:حافظ غلام فرید/
چودھری افضل گجر
لاہور
(16 اگست 2016) پاکستان عوامی تحریک کے سینئر رہنما احمد نواز انجم نے کہا ہے کہ سانحہ
ماڈل ٹاؤن پر انصاف نہ ملنے کی وجہ سے کارکنوں میں شدید اضطراب ہے۔ 20 اگست کو ملک
گیر احتجاج ہو گا جس کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ کارکنوں میں جوش و خروش ہے
اور وہ انصاف کے حصول کیلئے پرعزم ہیں۔ حکومت نے پرامن احتجاج کی راہ میں روڑے اٹکائے
تو ذمہ دار خود ہو گی۔ وہ گزشتہ روز عوامی تحریک لاہور، فیصل آباد، قصور، شیخوپورہ
اور گوجرانوالہ کے عہدیداروں اور کارکنوں کے وفود سے ملاقات میں بات چیت کررہے تھے۔
اس موقع پر عوامی تحریک لاہور اور پنجاب کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ احمد نواز انجم
نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی اعلان کردہ تحریک قصاص و احتساب پاکستان کی سالمیت
کی تحریک ہے۔ ملکی تاریخ کی یہ واحد تحریک ہے جو کارکن اپنے جیب خرچ سے چلارہے ہیں
اس میں لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام پولیس مظالم کے شکار اور بیروزگار ی سے تنگ غریب مزدور
بھی شریک ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ کرپٹ اور ظالم حکمران صرف ڈاکٹر طاہر القادری
کے جانثار، پڑھے لکھے محب وطن کارکنوں سے ڈرتے ہیں۔ دریں اثناء عوامی تحریک لاہور کے
صدر چودھری افضل گجر اور حافظ غلام فریدکی قیادت میں وفد نے پیپلز پارٹی کے رہنما ایم
پی اے میاں خرم جہانگیر وٹو، مسلم لیگ ق کے رہنما میاں محمد منیر، جماعت اسلامی کے
رہنماؤں حافظ سلمان بٹ، ضیاء الدین انصاری اور مجلس وحدت المسلمین لاہور کے رہنما علامہ
حسین ہمدانی سے ملاقات کی۔ چودھری افضل گجر اور حافظ غلام فرید نے سیاسی رہنماؤں کو
20 اگست کو لاہور میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے اور دھرنے میں شرکت کی دعوت دی۔ جماعت
اسلامی، پیپلز پارٹی، مجلس وحدت المسلمین اور مسلم لیگ ق کے رہنماؤں نے عوامی تحریک
لاہور کے رہنماؤں کو یقین دہانی کرائی کہ وہ 20 اگست کے مظاہرے میں شرکت کرینگے، رہنماؤں
نے مزید کہا کہ وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے عوامی تحریک کے ساتھ ہیں۔ عوامی
تحریک کے رہنماؤں افضل گجر اور حافظ غلام فرید نے کہا کہ آج سیاست نہیں ریاست بچانے
کا وقت ہے۔ ذاتی مفادات کو قومی مفادات کی خاطر قربان کرنا ہو گا۔ موجودہ نظام اور
حکمران ملک و قوم کے اصل دشمن اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا
قصاص ہو گا۔ ساری قوم ان قاتل اور کرپٹ حکمرانوں سے مایوس ہو چکی ہے۔ 20 اگست کو عوام
ڈاکٹر طاہر القادری کے قومی ایجنڈے کو سننے کیلئے گھروں سے نکلیں گے اور حقیقی تبدیلی
کا شعور لے کر لوٹیں گے۔
تبصرہ