ڈاکٹر طاہرالقادری کی کراچی میں میڈیا ہاؤسز پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت
لاہور
(22 اگست 2016) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اے آر وائی سمیت
متعدد چینلز پر دہشگردانہ حملوں، توڑ پھوڑ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور ذمہ داروں
اور شر پسند عناصر کو گرفتار کر کے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے کہاکہ
میڈیا ہاؤسز پر حملے آزادی اظہار پر حملے اور میڈیا کے ساتھ دہشتگردی ہے اسے کسی صورت
قبول نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ ایک عرصے سے میڈیا ہاؤسز دہشت گردی کا شکار
ہیں اس دہشتگردی میں پیمرا بھی شامل ہے جو سیاسی بنیادوں پر حکومتی عزائم کی تکمیل
کیلئے محب وطن اینکرز کی آواز کو دبا رہا ہے۔ موجودہ حکومت میں میڈیا ہاؤسز پر حملوں
میں شدت آ چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کے حملوں میں سب سے پہلے آرمی چیف نے نوٹس
لیا اور گرفتاریوں کی ہدایت کی، وزیر اعظم اور وزیر اطلاعات کی خاموشی نے بہت سارے
سوالات کو جنم دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا کی آزادی کے تحفظ کیلئے تمام چینلز کو
ہم آواز ہونا ہو گا ورنہ ایک ایک کر کے سب نشانہ بنتے چلے جائیں گے۔
تبصرہ