سائبر کرائم قانون نوجوانوں کو ملکی امور سے لا تعلق کرنے کا ہتھکنڈہ ہے، عوامی تحریک
حکمرانوں کی آنکھوں اور کانوں کو سچ سننے اور دیکھنے کی عادت نہیں
رہی، خرم نواز گنڈا پور
حکمران عوام اور میڈیا کا گلا دبانے کی بجائے گھر چلے جائیں، خواجہ عامر فرید کوریجہ،
نور اللہ صدیقی
لاہور
(11 اگست 2016) پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نے سائبر کرائم بل کی منظوری پر اپنے
شدید ردعمل میں کہا ہے کہ حکمرانوں کے کانوں اور آنکھوں کوسچ سننے اور دیکھنے کی عادت
نہیں رہی۔ سائبر کرائم قانون نوجوانوں کو قومی سیاسی دھارے سے دور رکھنے کیلئے استعمال
ہو گا اور انہیں اپنی رائے دینے سے روکا جائے گا۔ ہم اس کالے قانون کو مسترد کرتے ہیں،
عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، ڈپٹی سیکرٹری جنرل خواجہ عامر فرید
کوریجہ اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے اپنے ردعمل میں جس طرح الیکٹرانک
میڈیا کو پیمرا کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے، اسی طرح حکومت نے نوجوانوں کے مخالفانہ
بے لاگ تبصروں کو روکنے کیلئے سائبر کرائم کا قانون پاس کیا ہے۔ خرم نواز گنڈا پور
نے کہاکہ حکومت، عوام بالخصوص نوجوانوں کی حمایت کھو چکی ہے۔ غیر مقبول اور ناپسندیدہ
حکمران قوانین کے پیچھے چھپنے کی بجائے حکومت سے الگ ہو جائیں۔ انہوں نے کہاکہ اوباما،
ملکہ برطانیہ کے کارٹو ن بن سکتے ہیں تو حکومتی شخصیات کے کارٹون کیوں نہیں بن سکتے؟
انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا 21 ویں صدی میں دو طرفہ ابلاغ کا طاقتور ذریعہ ہے، جسے ہتھکنڈوں
سے غیر موثر نہیں کیا جا سکتا، حکمران تنقید سے خوفزدہ ہیں۔
تبصرہ