دہشتگردی کے خاتمہ اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ ہیں: صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر
آج کے قومی مشاورتی اجلاس میں بھر پور شرکت کرینگے، صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر کی سربراہ عوامی تحریک سے ملاقات
لاہور (30 جولائی 2016) جمیعت علمائے پاکستان کے صدر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر نے گذشتہ روز سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ملاقات میں بے انصافی، ظلم اور دہشتگردی کے خاتمہ کے حوالے سے ڈاکٹر طاہرالقادری کی خدمات اور کردار پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ جمیعت علمائے پاکستان آج عوامی تحریک کے مشاورتی اجلاس میں بھر پور شرکت کرینگے۔ سیکرٹری اطلاعات محمد خان القادری بھی انکے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہاکہ خارجی نظریات کے خاتمہ، بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ اور اتحاد بین المسلمین وقت کی ضرورت ہے، اس جدوجہد میں جمعیت علمائے پاکستان سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ساتھ ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے صاحبزادہ ابو الخیر کو رہائش گاہ پر خوش آمدید کہاکہ ان کے تعاون بالخصوص سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے غیر مشروط تعاون کا اعلان کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں خرم نواز گنڈا پور، خواجہ عامر فرید کوریجہ، بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، مخدوم ندیم ہاشمی، ڈاکٹر ایس ایم ضمیر، سردار شاکر مزاری، نور اللہ صدیقی، ساجد بھٹی، قاضی فیض الاسلام شریک تھے۔
تبصرہ