ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا سینئر سیاستدان معراج محمد خان کی وفات پر اظہار افسوس
مرحوم جمہوریت پسند، عوام دوست اور محب وطن سیاستدان تھے: سربراہ عوامی تحریک
لاہور (23 جولائی 2016) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سینئر سیاستدان معراج محمد خان کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنی تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحوم منجھے ہوئے باصلاحیت، مثبت سوچ رکھنے والے محب وطن سیاستدان تھے۔ معراج محمد خان کی جمہوریت کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ اللہ رب العزت مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا کرے۔ دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، ڈپٹی سیکرٹری جنرل خواجہ عامر فرید کوریجہ، بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، نوراللہ صدیقی و دیگررہنماؤں نے بھی معراج محمد خان کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک ایک مدبر سیاستدان سے محروم ہو گیا ہے۔
تبصرہ