نیب نے پانامہ لیکس کی روشنی میں حکمران خاندان کے خلاف کارروائی سے انکار کر دیا، اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ
لاہور
(21 جولائی 2016) پاکستان عوامی تحریک کے رہنما اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ
پانامہ لیکس کے انکشافات کی روشنی میں وزیر اعظم اور ان کے خاندان کے خلاف نیب آرڈیننس
کے سیکشن 9 کے تحت نیب کو کارروائی کرنے کی درخواست دی تھی اور درخواست کے ساتھ متعلقہ
دستاویز بھی لف کی تھیں مگر نیب نے ایک آئینی قومی ادارے کے طور پر کارروائی کرنے سے
انکار کیا اور میری درخواست نمبری3291/2016 کا تحریری جواب دیتے ہوئے ڈی جی نیب نے
کہا کہ
"Your complaint and the material supporting it, does not disclose a praima facie
case warranting further action by the bureau.
اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے کہاکہ وزیر اعظم نے لندن کے اثاثے اور پانامہ کی آف شور کمپنیوں کو چھپایا اور الیکشن کمیشن سے بھی مخفی رکھا اور سالانہ گوشواروں میں بھی ان اثاثوں کا ذکر نہیں کیا، وہ براہ راست بد عنوانی کے مرتکب ہوئے اور تا حال وہ یہ بتانے سے بھی گریزاں ہیں کہ بھاری رقوم دبئی، پھر جدہ، پھر پانامہ اور پھر لندن کیسے پہنچیں؟ انہوں نے کہاکہ نیب کے رویے سے سخت مایوسی ہوئی ہے، جب ملکی ادارے حسب نسب اور منصب دیکھ کر کارروائی کے فیصلے کریں گے تو پھر کرپشن سے پاک سوسائٹی کی تشکیل ممکن نہیں رہے گی۔
تبصرہ