پولیس افسران کو آؤٹ آف ٹرن ترقیاں دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، عوامی تحریک
ماڈل ٹاؤن میں خون کی ہولی کھیلنے والے پولیس افسر بھی او ایس ڈی
بنے
پنجاب کے حکمران غلط کام کروانے کیلئے جونئیرز کو ترقیاں دیتے ہیں۔ بشارت جسپال
لاہور
(24 جون 2016) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل
ٹاؤن میں حکومتی اشارے پر خون کی ہولی کھیلنے والے پولیس افسران جو اب او ایس ڈی پنجاب
بنا دئیے گئے ہیں، اس تنزلی سے عبرت حاصل کریں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کے متعلق
ثبوت عدالتوں میں دے کر اپنے گناہوں کا کفارا ادا کریں۔ عوامی تحریک کے صوبائی صدر
نے کہا کہ شہباز حکومت کا یہ طریقہ رہا ہے کہ جونئیر افسروں کو آؤٹ آف ٹرن ترقیاں دے
کر ان سے غلط کام کرواتے ہیں اور پھر جب ان کا کام نکل جاتا ہے تو پھر یہ آنکھیں پھیر
لیتے ہیں، ایس پی عمر ورک کے ساتھ جو کچھ ہوا یہ اسکی ایک چھوٹی سی مثال ہے۔ انہوں
نے کہاکہ درجنوں پولیس افسران کو او ایس ڈی بنانے کا فیصلہ کرنے والے یہ بھی بتائیں
کہ 20 ایس پی اور 65 ڈی ایس پیز کو آؤٹ آف ٹرن ترقیاں کیوں دی گئیں اور کون اسکے ذمہ
دار ہیں اس حوالے سے بھی حقائق قوم کے سامنے آنے چاہئیں۔
تبصرہ