ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ملک میں پر امن انقلاب لائیں گے، مارٹن جاوید
پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی کے مارٹن جاوید کی سہیل احمد رضا سے ملاقات، دھرنے میں شرکت کا یقین دلایا
لاہور (14 جون 2016) پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی کے سنیئر وائس چیئرمین مارٹن جاوید نے تحریک منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا سے عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اور دھرنے میں شرکت کا یقین دلایا۔ مارٹن جاوید نے اس موقع پر کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری برسی کے موقع پر کہاکہ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ مسیحی قوم نے ہمیشہ وطن عزیز میں عدل و انصاف کے بول بالا اور آئین و قانون کی حکمرانی کو ہی اپنی منزل مقصود جانا ہے، مگر افسوس مقتدر خاندان حکمرانی کے نشے میں تمام قدروں کو پامال کر رہے ہیں۔ دو سال قبل ادارہ منہاج القرآن پر پولیس گردی سے شب خون مارا۔ پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی نے ہمیشہ ملک میں اعلیٰ قدروں کیلئے جدوجہد کی ہے، قوم امید کرتی ہے کہ عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ملک میں پر امن انقلاب لائیں گے اور ہر شہری سکون کا سانس لے گا۔
تبصرہ