خواجہ عامر فرید کوریجہ کا راجہ پرویز اشرف، لطیف کھوسہ، غلام مصطفی کھر کو فون
17 جون شہدائے ماڈل ٹاؤن کی برسی میں شرکت کی دعوت دی
لاہور
(14 جون 2016) پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل خواجہ عامر فرید کوریجہ نے
گزشتہ روز سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ اور ملک غلام
مصطفی کو ٹیلی فون کیا اور 17 جون کو شہدائے ماڈل ٹاؤن کی دوسری برسی اور اس ضمن میں
احتجاجی دھرنے میں شرکت کی دعوت دی۔ سابق وزیر اعظم اور سابق گورنر پنجاب نے کہاکہ
17 جون 2014 کے دن ماڈل ٹاؤن میں ظلم ہوا، انصاف کیلئے ہم سربراہ عوامی تحریک کے ساتھ
ہیں۔ راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ جب مظلوم کو انصاف نہیں ملتا تو پھر لوگ سڑکوں پر آتے
ہیں، ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے ورثا کو انصاف ملنا چاہیے احتجاج کے حوالے سے شہدا کے ورثاء
کے ساتھ ہیں۔ ملک غلام مصطفی کھر نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں نے پوری
زندگی ایسا ظلم نہیں دیکھا جو ماڈل ٹاؤن میں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ 2سال بعد بھی شہدا
ئے ماڈل ٹاؤن کو انصاف نہ ملنا ایک المیہ ہے اور ہمارے سسٹم کا کھوکھلا پن ہے۔
تبصرہ