موجودہ کرپٹ نظام کی اصل اپوزیشن ڈاکٹر طاہرالقادری ہیں: خرم نواز گنڈاپور
سربراہ عوامی تحریک آج 8 جون کو 10:30 بجے اہم پریس کانفرنس سے
خطاب کرینگے
لوڈشیڈنگ نہ کرنے اور ناجائز منافع خوری روکنے کے حکومتی دعوے جھوٹ ثابت ہوئے
لاہور
(7 جون 2016) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ سربراہ
عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری آج مورخہ 8 جون کو مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ویڈیو
لنک پر ٹورنٹو سے اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے اور وہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف
کے حوالے سے اپنا پروگرام قوم کے سامنے رکھیں گے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ جیسے
ہی سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کا اعلان ہوتا ہے کرپٹ،
بزدل اور قاتل حکمرانوں کے پسینے چھوٹ جاتے ہیں کیونکہ موجودہ کرپشن اور لوٹ مار کے
نظام کی حقیقی اپوزیشن ڈاکٹر طاہرالقادری ہیں جو ہر مرحلہ پر قوم کے سامنے اصل تصویر
رکھتے ہیں۔ وہ دھاندلی زدہ الیکشن ہوں یا پانامہ کی ڈکیتیاں، ڈاکٹر طاہرالقادری نے
حقائق قوم کے سامنے رکھے۔ و ہ گزشتہ روز 17 جون کے حوالے سے قائم انتظامی کمیٹی کے
اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ مال روڈ پر اتنے لوگ جمع ہونگے کہ اس سے پہلے چشم فلک نے یہ منظر نہیں دیکھا ہو گا۔ ہم پرامن لوگ ہیں اور پرامن طریقے سے اپنی بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ہمارے پرامن احتجاج کو روکنے کیلئے روایتی سرکاری ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کر دئیے ہیں۔ پہلے سٹے آرڈر کے پیچھے چھپنے کی کوشش گئی، اب ڈی سی او سے ایسے خطوط جاری کروائے جارہے ہیں جو اس سے پہلے کسی اور جماعت کے احتجاج کے موقع پر جاری نہیں کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت کا رویہ عوامی تحریک کیلئے اور اور دیگر کیلئے اور ہے۔ دریں اثناء اجلاس میں لوڈشیڈنگ اور ناجائز منافع خوری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ حکومت نے سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے جتنے بھی دعوے کیے تھے وہ سب جھوٹے ثابت ہوئے۔ اتوار بازار اور رمضان بازار غریب روزہ داروں کی کھال اتار رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب بتائیں کہ ان کا اربوں روپے کا رمضان پیکیج کہاں ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال عوام کو سستی اشیائے خورونوش مہیا کرنے نام پر اربوں روپے کی سبسڈی رکھی جاتی ہے مگر پٹوراری سے لے کر ڈی سی او اور ایم پی اے سے لیکر وزیراعلیٰ تک ہڑپ کر جاتے ہیں۔


تبصرہ