حکومت میٹرو بسیں چلانے کی بجائے سکول چلائے، بشارت جسپال
احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے، اساتذہ کی پکڑ دھکڑ بند کی جائے، صدر عوامی تحریک پنجاب
لاہور
(2 جون 2016) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال نے کہا ہے کہ اساتذہ اپنے
حقوق اور تعلیمی شعبہ کی بہتری کیلئے احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔ احتجاج سے روکنے کیلئے
پولیس غیر قانونی طریقے سے پکڑ دھکڑ کر رہی ہے اسے بند کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ پر
امن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ اساتذہ حکومت کی تعلیم دشمن پالیسیوں کے خلاف
آواز بلند کر رہے ہیں۔ اساتذہ کا موقف پنجاب کے عوام کا موقف ہے۔ حکمران میٹرو بسیں
یا اورنج ٹرین چلانے کی بجائے سکول چلائیں، بسیں چلانا حکومتوں کا کام نہیں ہے۔ انہوں
نے کہاکہ ڈی سی اوز، ڈی پی اوز اساتذہ کو ہراساں کر رہے ہیں، دھمکیوں کا یہ سلسلہ بند
کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان عوامی تحریک پر سکولوں کی نجکاری نہ کرنے کے اساتذہ
کے موقف کے ساتھ ہے۔ تعلیم دینا حکومت کا کام ہے نجی شعبہ کا نہیں۔ انہوں نے کہاکہ
عوامی تحریک کے رہنما آج کے اساتذہ کے دھرنے میں اظہار یکجہتی کرنے کیلئے شریک ہونگے۔


تبصرہ