ڈاکٹر طاہرالقادری کا علامہ باسط سیٹھی کے چچا زاد بھائی انور سیٹھی کے انتقال پرگہرے دکھ اور غم کا اظہار
لاہور
(2 جون 2016) تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنما اور معروف مذہبی سکالر علامہ باسط
سیٹھی کے کزن انور سیٹھی لندن میں قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے، علامہ باسط سیٹھی
ان دنوں امریکہ میں تحریک منہاج القرآن کے اسلامک سنٹر میں تنظیمی ذمہ داریاں انجام
دے رہے ہیں۔ قائد عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے علامہ باسط سیٹھی کے نام اپنے تعزیتی
پیغام میں کہا ہے کہ ان کے چچا زاد بھائی انور سیٹھی کے انتقال پر دلی صدمہ ہوا ہے،
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا
کرے، دریں اثناء ڈاکٹر حسن محی الدین القادری، ڈاکٹر حسین محی الدین القادری، خرم نواز
گنڈا پو ر، ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک نے بھی انور سیٹھی کی وفات پر گہرے رنج
و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔


تبصرہ