پرانے طبی نسخوں سے پانامہ کی جدید بیماری کا علاج ممکن نہیں
سکول سے بیزار بچوں کی طرح نت روز بیماری کا عذر جگ ہنسائی کا باعث
بن رہا ہے
وزیر اعظم لندن جانے کیلئے کوئی معقول بہانہ بنا یا کریں، ترجمان عوامی تحریک
لاہور
(22 مئی 2016) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے وزیراعظم کی اچانک لندن روانگی پر
ردعمل میں کہا ہے کہ سکول سے بیزار بچوں کی طرح نت روز بیماری کا عذر جگ ہنسائی کا
باعث بن رہا ہے، وزیر اعظم لندن جانے کیلئے کوئی معقول بہانہ بنائیں، وہ لندن علاج
کے دوران جن معا لجین سے طبی مشاورت کرنے گئے ہیں ان کے نسخے پرانے ہیں۔ پرانے نسخوں
سے پانامہ کی جدید بیماری کا علاج ممکن نہیں۔ ترجمان نے کہاکہ بیمار وزیر اعظم کی علاج
کی غرض سے لندن روانگی پر قوم حیران ہے کہ 50ڈگری کے ٹمپریچر پر ملک گیر جلسے کرنے
اور اپوزیشن پر دھاڑنے والے وزیر اعظم کس قسم کی بیماری میں مبتلا ہیں ؟ ترجمان نے
کہاکہ وزیر اعظم کی بے قرار اور بے تاب روح کو اس وقت تک قرار نہیں ملے گا جب تک غریب
عوام کے خون پسینے کی کمائی کی پائی پائی واپس خزانے میں جمع نہیں ہو جاتی۔


تبصرہ