کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کیلئے امریکہ کی نئی شرائط حکومتی خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے: شہزاد حسین نقوی
لاہور
(21 مئی 2016) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر شہزاد نقوی نے کہا ہے کہ کولیشن
سپورٹ فنڈ کی فراہمی کیلئے امریکہ کی طرف سے پاکستان پر مسلط کی جانے والی شرائط لمحہ
فکریہ اور نواز حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کا مظہر ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا
کہ امریکی امداد اور اسلحہ اقلیتوں کے خلاف استعمال نہ کرنے کی شرط معنی خیز ہے۔ آخر
وہ کونسی اقلیتیں ہیں جن کے بارے میں امریکہ فکر مند ہے اور اسے ڈر ہے کہ امریکی امداد
اور اسلحہ ان کے خلاف استعما ل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اس کی وضاحت کریں۔
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے شمالی علاقہ جات میں مثالی
کردار ادا کیا۔ دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کیا گیا اور آپریشن ضرب عضب نے
دہشتگردوں کی کمر توڑ دی مگر حکومت کی خاموشی اور ناکام خارجہ پالیسی کے باعث عالمی
سطح پر آپریشن ضرب عضب پر بلواسطہ تنقید ہورہی ہے اور حکومت اس حوالے سے خاموش تماشائی
کا کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے سپہ سالار بار ہا کہہ چکے
ہیں کہ اچھے اور برے کی تمیز کے بغیر دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ہورہا ہے۔ اس کے باوجود
یہ کہنا کہ مخصوص گروپوں کو استثنیٰ دیا جارہا ہے غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ شکیل آفریدی
کے بارے میں عائد ہونے والی شرائط پاکستان کے اندرونی معاملات میں براہ راست مداخلت
ہے۔ حکومت اس پراپنی پوزیشن واضح کرے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ڈیفنس آتھرئزایشن ایکٹ
کی بھاری اکثریت سے منظوری آرمی چیف کے چین کے کامیاب دورے کا ردعمل دکھا ئی دے رہا
ہے۔


تبصرہ