عوام اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ میں تڑپ رہے ہیں، خواجہ غلام فرید کوریجہ
لاہور کو جنت بنانے والے فرعونوں نے جنوبی پنجاب کو جہنم میں تبدیل
کر دیا
صوبہ کے عوام میٹرو کے جعلی منصوبے نہیں، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، رہنما عوامی
تحریک
لاہور
(21 مئی 2016) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل خواجہ عامر فرید کوریجہ
نے کہاہے کہ لاہور کو جنت بنانے والے فرعونوں نے جنوبی پنجاب کو جہنم میں تبدیل کر
دیا، عوام اٹھا رہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ میں تڑپ رہے ہیں، صوبے کے عوام کو میٹرو
کو جعلی منصوبے نہیں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس ملک کے توانائی
کے مسائل کے حل اور قومی خوشحالی کا ویثرن صرف ڈاکٹر طاہرالقادری کے پاس ہے۔ جان لیوا
گرمی اور لو ڈ شیڈنگ نے مزدوروں اور دکانداروں اور چھوٹے تاجروں کو بے روزگار کر دیا،
مریض ہسپتالوں میں لوڈ شیڈنگ کے باعث دم توڑ رہے ہیں، آپریشن ملتوی ہو رہے ہیں جبکہ
وزیر اعظم جہاں جاتے ہیں موٹر وے ترانے گاتے ہیں۔ انہوں نے یہاں اخبار نویسوں سے گفتگو
کرتے ہوئے کہاکہ شریف برادران برائے نام پاکستانی ہیں، یہ غیر ملکی ہیں جن کا سرمایہ
انڈیا سے لے کر یورپ، امریکہ اور پانامہ تک پھیلا ہوا ہے، ان کے بچے کاروبار پرتعیش
محلات بیرون ملک ہیں یہ پاکستان میں صرف حکومت کرنے آتے ہیں اسی لئے انہیں پاکستان
کے مزدور، ٹیچرز، کلرک اور کسان کے مسائل کا علم نہیں ہے۔ غریب کو زندہ رہنے کیلئے
بجلی چاہیے مگر یہ موٹر وے، میٹرو اور اورنج ٹرینوں کو انسانی مسائل کا حل سمجھتے ہیں،
انہوں نے کہاکہ 2013کے الیکشن میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا نعرہ لگانے والے غریب کو ختم
کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے پسماندہ اضلاع کے ساتھ سوتیلی ماں والا
سلوک ہو رہا ہے نہ ہمیں حصے کے فنڈ ملتے ہیں نہ بجلی۔ سب سے زیادہ بجلی لاہور، فیصل
آباد اور گوجرانوالا میں چوری ہوی ہے مگر لوڈشیڈنگ جنوبی پنجاب میں سب سے زیادہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے عوام کا اس بات پر پختہ یقین ہے کہ شریف راج کے خاتمے
سے جنوبی پنجاب کو روشنی ملے گی۔


تبصرہ