پنجاب حکومت عوامی تحریک کے کارکنوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے، بشارت جسپال
تھانہ نشتر کالونی کی حدود میں ہمارے چوہدری سلطان محمود کی رہائش
گاہ پر قبضہ لیا گیا
پنجاب حکومت اور پولیس اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آ جائیں، صوبائی صدر سنٹرل پنجاب
لاہور
(15 مئی 2016) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت
ہمارے کارکنوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کر دے، ہمارے لاہور کے رہنماء چوہدری
سلطان محمود کی تھانہ نشتر پارک میں واقع رہائش گاہ کو مسمار کر کے ن لیگ کے غنڈوں
نے قبضہ کر لیا ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ چوہدری
سلطان محمود کی رہائش گاہ پر ناجائز قبضہ ختم کیا جائے، گذشتہ روز چوہدری سلطان محمود
نے صوبائی صدر کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عوامی تحریک کا رہنماء ہونے کے باعث ن
لیگ کے غنڈوں نے پولیس سے مل کر میرے گھر پر قبضہ کیا اور پھر مسمار کر دیا اور اب
مجھے قانونی کارروائی کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، انہوں نے
کہا کہ دو روز قبل ایک ٹی وی ٹاک شو کے دوران جب یہ معاملہ خرم نواز گنڈا پور صوبائی
وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے علم میں لائے تو انہوں نے اس پر کارروائی کرنے کا وعدہ
کیا، ناجائز قبضہ گروپوں کے متعلق تمام ثبوت وزیر اعلیٰ ہاؤس کو فراہم کئے گئے مگر
رانا ثناء اللہ نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا اور ہنوز میری رہائش گاہ پر ن لیگ کے غنڈوں
نے قبضہ کر رکھا ہے، بشارت جسپال نے کہا کہ لاہور میں حکمران جماعت کی سر پرستی میں
قبضہ گروپ متحرک ہیں جس کی سر پرستی پولیس کرتی ہے، بشارت جسپال نے کہا کہ پنجاب حکومت
کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ تھانہ نشتر پارک کی حدود میں موجود ہمارے رہنماء کی رہائش
گاہ کو قبضہ گروپوں سے واگزار کرائے۔


تبصرہ