چودھری محمد افضل عوامی تحریک ضلع شیخو پورہ کے صدر مقرر، نوٹیفکیشن جاری
چوہدری مختار احمد، چوہدری آصف نائب صدر جبکہ اسد علی خان جنرل سیکرٹری ہوں گے
لاہور
(28 اپریل 2016) پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے صدر بشارت جسپال نے چوہدری محمد
افضل کو عوامی تحریک ضلع شیخو پورہ کا صدر مقرر کر دیا ہے، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
چوہدری مختار احمد اور چوہدری آصف عوامی تحریک ضلع شیخوپورہ کے نائب صدر جبکہ اسد علی
خان ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری ہوں گے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق محترم طارق محمود ڈپٹی جنرل
سیکرٹری اور محمد طفیل ڈار کو عوامی تحریک ضلع شیخوپورہ کا آرگنائزر مقرر کیا گیا ہے۔


تبصرہ