گلگت بلتستان سے آئے وفد کی ڈاکٹر حسن محی الدین القادری سے ملاقات
گلگت، بلتستان کے عوام کے حقوق کیلئے عوامی تحریک نے عملی جدوجہد کی، ڈاکٹر حسن محی الدین

لاہور (28 اپریل 2016) گلگت، بلتستان کی ممتاز سیاسی شخصیت ڈاکٹر غلام عباس کی قیادت میں وفد نے عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں چیئر مین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین القادری سے ملاقات کی، ملاقات میں عوامی تحریک کے ڈپٹی چیف آرگنائزر شہزاد حسین نقوی، سیکرٹری کوآرڈنیشن ساجد محمود بھٹی موجود تھے جبکہ گلگت، بلتستان سے آئے وفد میں اہم سیاسی، سماجی شخصیات شامل تھیں۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ گلگت، بلتستان کے عوام کے حقوق کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری اور عوامی تحریک نے ہمیشہ عملی جدوجہد کی ہے، اسلام اور پاکستانیت دونوں کو اقتدار کے پجاریوں نے اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کیا ہے، گلگت بلتستان میں سیاسی شعور کی آگاہی کے ساتھ ساتھ سماجی و معاشی ترقی کیلئے بھی کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گلگت، بلتستان کے قدرتی وسائل، جنت نظیر سیاحتی مقامات پاکستان کیلئے مضبوط معاشی استحکام کا سبب بن سکتے ہیں، ان قدرتی نعمتوں اور وسائل کو برؤے کار لانے کیلئے دیانت دار، محب وطن اور اسلام سے حقیقی محبت رکھنے والی قیادت کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی جدوجہد پاکستان کے غریب عوام کیلئے ہے، ڈاکٹر غلام عباس نے کہاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی سیاسی جدوجہد نے گلگت بلتستان سمیت اس ملک کے غریب عوام کو حقوق کا شعور دیا ہے۔ عوامی تحریک کے کارکنوں نے ظالم نظام کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے جانوں کے نذرانے پیش کئے، کسی جماعت نے ظلم پر مبنی نظام کے خلاف اس طرح جدوجہد نہیں کی جیسے عوامی تحریک کے کارکنوں نے کی، پاکستان میں حقیقی امن کے قیام اور انصاف کے نظام کو پروان چڑ ھانے کیلئے عوام کو سڑکوں پر نکلنا ہو گا۔


تبصرہ