عوامی تحریک یوتھ ونگ لاہور کا تنظیمی اجلاس، ممبر سازی مہم تیز کرنے کا فیصلہ
کرپٹ حکمرانوں کے خلاف تحریک چلی تو یوتھ ونگ کے نوجوان سب سے آگے
ہونگے، حاجی فرخ
عوامی تحریک کی سیاسی جدوجہد نے مظلوم طبقات اور ظالموں کے درمیان لکیر کھینچ دی ہے،
رہنماء یوتھ ونگ
لاہور
(26 اپریل 2016) عوامی تحریک یوتھ ونگ لاہور کا تنظیمی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد
ہوا۔ اجلاس کی صدارت یوتھ ونگ لاہور کے صدر حاجی فرخ نے کی جبکہ نائب صدر محمد عمر
شیخ عتیق الرحمان، حاجی محمد زاہد، مبین اقبال قادری، حسیب اکبر، محمد نواز قادری،
حافظ شہزاد، علی رضا، محمد اسد، محمد ارسلان، محمد اختر و دیگر رہنما اجلاس میں موجود
تھے۔ حاجی فرخ نے مشاورتی کونسل کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں ہمیشہ
جرات مندانہ فیصلے کیا کرتی ہے۔ آج ساری قوم نے کرپٹ حکمرانوں کو مسترد کرنے کا فیصلہ
کر لیا ہے۔ موجودہ حکمرانوں کے خلاف کوئی بھی تحریک چلی تو عوامی تحریک یوتھ ونگ کے
نوجوان سب سے آگے ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ بے ڈھنگ طریقے سے قائم ہونے والی حکومت نے
عوام کو کرپشن اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ پاکستان عوامی تحریک کی سیاسی جدوجہد
نے مظلوم طبقات اور ظالموں کے درمیان لکیر کھینچ دی ہے، عوامی تحریک نے غریب کو اسکے
حقوق کا شعور دیا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے قوم کو آرٹیکل 62 اور 63 سمیت آئین کے دیگر
آرٹیکلز کی پہچان کرا دی ہے۔ عوامی تحریک کی جدوجہد عوام کے حقیقی نمائندوں کو اقتدار
کے ایوانوں تک پہنچانا ہے تا کہ وہ اپنی قسمت کا فیصلہ خود کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی اور بقا خطر ے میں ہے جبکہ دوسری طرف جعلی جمہوریت کے نام پر حکمرانوں نے چور بازاری اور لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ انہوں یوتھ ونگ کے نوجوان ڈاکٹر طاہرالقادری کا پیغام ہر گھر تک پہنچائیں اور عوامی تحریک یوتھ ونگ کی ممبر سازی مہم میں تیزی لائیں۔ اجلاس سے شیخ عتیق الرحمن، حاجی محمد زاہد، محمد عمر اور یوتھ ونگ کے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔


تبصرہ