مہنگائی کے حالیہ زلزلے کا مرکز ایوان وزیر اعلیٰ ہے، میجر (ر) محمد سعید
رمضان پیکج کے اربوں روپے ہضم کرنے کیلئے ذخیرہ اندوزوں کو کھلی
چھٹی دی جاتی ہے
مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں 50فی صد اضافہ کیوں ہوا؟ یوٹیلٹی سٹوروں کی سبسڈی بند
کرنا غریب دشمنی ہے
لاہور
(17 اپریل 2016) پاکستان عوامی تحریک کے چیف آرگنائزر میجر (ر ) محمد سعید نے کہا
ہے کہ مہنگائی کے حالیہ زلزلے کا مرکز ایوان وزیر اعلیٰ ہے۔ ہر سال اربوں کے رمضان
پیکج کو ہضم کرنے کیلئے ذخیرہ اندوزوں کو کھلی چھٹی دی جاتی ہے تا کہ قیمتیں کم
کرنے کے نام پر قومی خزانے کے اربوں روپے ہضم کئے جا سکیں۔ اتوار بازار، اتوار
بازار ہیں، یوٹیلٹی سٹورز کی سبسڈی بند کرنا غریب دشمنی ہے۔ شہباز حکومت کی فائلوں
میں میٹرو، اورنج منصوبے ہیں مگر مہنگائی کنٹرول کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔ وہ
گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک لاہور کے آرگنائزنگ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس
موقع پر چودھری افضل گجر، تنویر اعظم سندھو، حافظ غلام فرید، الطاف رندھاوا، حاجی
اسحق، حنیف قادری، حافظ عثمان بٹ و دیگر بھی موجود تھے۔ میجر (ر) محمد سعید نے
کہاکہ مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں 50فی صد اضافہ کے پیچھے بھی حکمران خاندان کا ایک
چشم و چراغ ہے۔ پانامہ لیکس کی ’’پریشانی‘‘ میں بھی عوام کو لوٹنے کا سلسلہ بند
نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی خزانہ لوٹنے والے اب غریب عوام کے منہ سے روٹی
کانوالہ چھیننے کے درپے ہیں۔ حکومت کی مہنگائی کنٹرول کرنے کی کوئی پالیسی نہیں۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول
کرنے میں مخلص اور سنجیدہ ہے تو ابھی سے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرے۔


تبصرہ