سوئس اکاؤنٹس رکھنے والے فراڈیے بھی جلد گرفت میں آئینگے، میجر(ر) محمد سعید
آف شور کمپنیوں کا سوئس اکاؤنٹس سے گہرا تعلق ہے، چیف آرگنائزر
عوامی تحریک
وزیر خزانہ نے منی لانڈرنگ کا تحریری اعتراف کر رکھا ہے، شیخوپورہ کے وفد سے گفتگو
لاہور
(11 اپریل 2016) پاکستان عوامی تحریک کے چیف آرگنائزر میجر (ر) محمد سعید نے کہا ہے
کہ سوئس اکاؤنٹس رکھنے والے فراڈیے بھی جلد گرفت میں آئینگے۔ دنیا کے مختلف ممالک میں
کالے دھن والے پکڑے جا رہے ہیں۔ آف شور کمپنیوں کا سوئس اکاؤنٹس سے گہرا تعلق ہے، وزیر
خزانہ نے منی لانڈرنگ کا تحریری اعتراف کر رکھا ہے، قوانین اور کمزور قومی اداروں کی
وجہ سے کوئی ان پر ہاتھ نہیں ڈالتا۔ وہ گذشتہ روز شیخو پورہ کے وفد سے بات چیت کر رہے
تھے۔ میجر(ر) محمد سعید نے کہاکہ قوم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ کرپشن اور کرپٹ لیڈر منظور
نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فرانس کے سابق وزیر خارجہ جیروم کو سوئس اکاؤنٹس رکھنے پر
نہ صرف مستعفی ہونا پڑا بلکہ اس کے خلاف مقدمہ بھی چل رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دنیا
بھر میں کرپٹ سیاستدانوں کے گرد گھیرا تنگ ہو رہا ہے، اب پاکستان کے کرپٹ سیاستدان
گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری واحد لیڈر ہیں جنہوں نے
کرپشن اور کرپٹ لیڈر شپ کے خلاف لانگ مارچ کیا اور دھرنا دیا۔ آج انہی کی مزاحمت اور
سیاسی جدوجہد کے نتیجے میں کرپٹ عناصر کے خلاف عوامی احتجاج ایک نئے دور میں داخل ہو
رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن کے خلاف عوامی تحریک کسی سے پیچھے نہیں رہے گی۔


تبصرہ