سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کی راجہ ناصر عباس کو سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد
لاہور
(11 اپریل 2016) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مجلس
وحدت المسلمین کے رہنما راجہ ناصر عباس کو سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد دی
ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجہ ناصر عباس نے اپنی جماعت اور کارکنوں کیلئے لازوال خدمت
انجام دے رہے ہیں اور انتہا پسندی کے خاتمے اور فروغ امن کیلئے ان کا قومی، سیاسی و
دینی کردار قابل تعریف ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور
نے بھی راجہ ناصر عباس کو سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور ان کے لیے
نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


تبصرہ