’’آف شور‘‘ کا شور وزیر اعظم کے استعفےٰ سے ختم ہو گا، عوامی تحریک
صرف استعفیٰ کافی نہیں ہو گا، لوٹے گئے اربوں روپے خزانے میں جمع
ہونے چاہیں
عوامی تحریک کے اجلاس میں خرم نواز گنڈا پور، میجر (ر) محمد سعید، بشارت جسپال، فیاض
وڑائچ و دیگر کا خطاب
لاہور
(10 اپریل 2016) پاکستان عوامی تحریک کی مشاورتی کونسل کے اجلاس میں مرکزی رہنماؤں
نے ایک قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم مستعفی ہو جائیں اور پانامہ لیکس
دستاویزات کی روشنی میں چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن اسکی تحقیقات
کرے، تحقیق کا دائرہ سوئس بنکوں میں پڑے ہوئے پاکستانیوں کے دو سو ارب ڈالر کی چھان
بین تک بڑھایا جائے اور لوٹی گئی قومی دولت واپس خزانے میں جمع کروائی جائے، اجلاس
سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، چیف آرگنائرزمیجر(ر) محمد سعید،
صوبائی صدوربشارت جسپال، فیاض وڑائچ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، ساجد بھٹی
نے شرکت کی۔
خرم نواز گنڈاپور نے کہاکہ وزیر اعظم رنگے ہاتھوں پکڑے گئے آف شور کا شور اب وزیر اعظم کے استعفیٰ سے ختم ہو گا، وفاقی وزراء جھوٹ بول بول کر اپنی آخرت خراب نہ کریں، جھوٹے وزیر شریف خاندان کی بجائے پاکستان کے مفاد کو ترجیح دیں، لٹیرے بھاگ جائیں گے پاکستان نے رہتی دنیا تک قائم رہنا ہے، میجر(ر) محمد سعید نے کہاکہ نواز شریف کا شو ختم ہو گیا اگر انہوں نے خود استعفیٰ نہ دیا تو قوم انہیں ڈنڈوں سے نکالے گی، صورتحال پر پوری نظر ہے، کارکنوں کو ریڈ الرٹ کر دیا ہے اب آگے جو کچھ ہونے جا رہا ہے اس سے حکمرانوں کی آئیندہ سات نسلیں بھی اقتدار اور سیاست کا نام نہیں لیں گی اور پاکستان کی دولت لوٹنے کی کوئی جرآت نہیں کر سکے گا، درندے شیر کو انسانی آبادیوں سے نکال کر دم لیں گے۔
بشارت جسپال نے کہاکہ پاکستان کی معاشی بربادی کا ذمہ دار شریف خاندان اور انکے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ اتحادی ہیں۔ قوم کو تعلیم، صحت اور صاف پانی سے محروم کرنے والے کسی رو رعائت کے مستحق نہیں۔ فیاض وڑائچ نے کہاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے حکمرانوں کی لوٹ مار سے متعلق جتنے حقائق بھی بیان کئے تھے آج وہ سب سچ ثابت ہوئے ہیں، انہوں نے کہاکہ پاکستان بچانے کیلئے محب وطن سیاسی کارکنوں کا جہاں پسینہ بہے گاوہاں عوامی تحریک کے کارکنوں کا خون بہے گا اور دنیا جانتی ہے کہ عوامی تحریک کے کارکن خون دینا جانتے ہیں۔


تبصرہ