شریف برادران کی ساری عمر کمیشن کھانے اور کمیشن قائم کرنے میں گزری، خرم نواز گنڈا پور
لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانیں گے، فیصلہ سڑکوں پر ہی ہو گا، سیکرٹری جنرل عوامی تحریک
لاہور (8 اپریل 2016) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے
کہا ہے کہ شریف برادران کی ساری عمر کمیشن کھانے اور کمیشن قائم کرنے میں گزری، لاتوں
کے بھوت باتوں سے نہیں مانیں گے، لگ رہا ہے اب فیصلہ سڑکوں پر ہو گا، بین الاقوامی
مالیاتی سکینڈل میں پاکستان کے حکمران خاندان کا ملوث ہونا ناقابل معافی جرم ہے، اب
ان کرپٹ حکمرانوں کو پاکستان کی تقدیر سے مزید نہیں کھیلنے دیں گے، وہ گذشتہ روز پاکستان
عوامی تحریک کے وکلاء رہنماؤں سے بات چیت کر رہے تھے، خرم نواز گنڈا پور نے کہاکہ ارجنٹائن،
ملائشیا، جرمنی، آئس لینڈ، پانامہ سمیت جس ملک کے شہری اور حکمران پانامہ لیکس میں
ملوث پائے گئے ہیں ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز ہو چکا ہے، آئس لینڈ کے وزیر اعظم نے
استعفیٰ دے کر غیرت کا مظاہرہ کیا، پاکستانی وزیر اعظم ڈھٹائی کا مظاہرہ کر رہا ہے،
مگر پاکستان کا کرپٹ ترین حکمران خاندان اس سارے معاملے پر مٹی ڈالنے کی کوشش کر رہا
ہے، انہوں نے کہاکہ با اختیار کمیشن نہ بنا تو ہم بھی سڑکوں پر ہونگے، انہوں نے کہاکہ
عوامی تحریک واحد جماعت ہے جس نے لاہور، کراچی میں پانامہ لیکس پر احتجاج کیا، احتجاج
کا دائرہ ملک بھر تک پھیلائیں گے۔


تبصرہ