عوامی تحریک کا اجلاس، پانامہ لیکس پر قومی ایکشن پلان کے تحت ایکشن کا مطالبہ
’’پانامہ لیگ ‘کے لیڈروں کی کرپشن سے ملک کا بچہ بچہ مقروض ہوا،
صدر بشارت جسپال
ڈاکٹر طاہرالقادری ظالم نظام کی گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا دینے کیلئے جلد پاکستان
ہونگے: مشتاق نوناری
چیف جسٹس سوموٹو ایکشن لیں، کارکنوں کو ای میلز اور ایس ایم ایس مہم شروع کرنے کی ہدایت
اجلاس میں میجر (ر) محمد سعید، مشتاق نوناری سمیت سنٹرل پنجاب کے 16 اضلاع کے صدور
کی شرکت

لاہور (8 اپریل 2016) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کا اہم اجلاس سنٹرل پنجاب کے صدر بشارت جسپال کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ پانامہ لیکس کی دستاویزات کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف قومی ایکشن پلان کے تحت ایکشن لیا جائے۔ قومی دولت لوٹنا معاشی دہشتگردی ہے، لہٰذا چیف جسٹس آف سپریم کورٹ اس معاشی دہشتگردی پر سوموٹو ایکشن لیں۔ اجلاس میں معاشی دہشتگردوں کے خلاف فوری ایکشن لینے کیلئے ای میلز اور ایس ایم ایس مہم چلانے کا فیصلہ بھی کیا گیااور فیصلہ کیا گیا کہ عوامی تحریک کے کارکنان 10 لاکھ ای میلز اور ایس ایم ایس کرینگے جس میں چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے ایکشن لینے کی استدعا کی جائے گی۔ صوبائی صدر بشارت جسپال نے کہا کہ ’’پانامہ لیگ‘‘ کے لیڈروں کی معاشی دہشتگردی کی وجہ سے پاکستان کا بچہ بچہ مقروض ہو چکا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کرپشن اور ظلم کے اس نظام کی گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا دینے کیلئے جلد پاکستان ہونگے۔ کارکن فیصلہ قومی کردار کی ادائیگی کی تیاری کریں۔
اجلاس میں چیف آرگنائزر میجر (ر) محمد سعید، مشتاق نوناری ایڈووکیٹ سمیت سنٹرل پنجاب کے 16 اضلاع کے صدور و جنرل سیکرٹریز شریک ہوئے۔ اجلاس میں قاضی مظہرفرید سیال ایڈووکیٹ، راجہ زاہد، ساجد بھٹی، سید حسنات شاہ، محمد یاسین، میاں کاشف، آغا جمیل، میاں رضا، ملک باسط، قمر الزماں ثاقب، ملک فاروق، اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ، ڈاکٹر تنویر اعظم سندھو، میاں عبدالقادر، رائے اقبال کھرل ایڈووکیٹ نے اظہار خیال کیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میجر (ر) محمد سعید نے کہا کہ اس وقت کرپٹ لیڈروں کی وجہ سے پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدیں خطرے میں ہیں۔ وزیراعظم بھارتی جاسوس کی گرفتاری پر تو نہیں بولے مگر اپنے خاندان کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کیلئے خطاب کرنے ٹی وی پر آئے۔ دیانت داری اور ایمانداری کے ساتھ ساتھ حکمران خاندان کی حب الوطنی مشکوک ہو چکی ہے۔
مشتاق نوناری ایڈووکیٹ نے کہا کہ عوامی تحریک کو ڈاکٹر طاہرالقادری کے ویژن کے مطابق گلی گلی میں آرگنائز کرنے کی مہم اپنے عروج پر پہنچ چکی بہت جلد صوبہ گیر کنونشن کر کے عوامی تحریک اپنی سیاست قوت کا مظاہرہ کریگی۔ اجلاس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ بے گناہوں کے قتل میں ملوث عناصر کو کٹہرے میں لایا جائے۔


تبصرہ