سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کو انصاف دلوائیں گے، میجر (ر)محمد سعید
انصاف کا خون نہیں ہونے دینگے، شہدائے ماڈل ٹاؤن نے ظلم کے نظام
کو چیلنج کیا
پاکستان عوامی تحریک کے چیف آرگنائزر کی شہدا کے ورثاء سے ملاقات
لاہور
(30 مارچ 2016) پاکستان عوامی تحریک کے چیف آرگنائزر میجر (ر) محمد سعید نے کہا ہے
کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف دلوائیں گے اور انصاف کا خون نہیں ہونے دیں گے،
شہدائے ماڈل ٹاؤن نے ظالم نظام کو چیلنج کیا یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی۔ وہ
گذشتہ روز شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء سے گفتگوکر رہے تھے۔ میجر(ر) محمد سعید نے کہاکہ
بد قسمتی سے ملک میں ایسے حکمران مسلط ہیں جو اپنے مفادات کیلئے قانون توڑنے اور بے
گناہوں کو قتل کر تے ہیں اور اگر مظلوم انصاف کیلئے عدالت جائیں تو وہاں بھی رکاوٹ
بنتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سنگین واقعہ
ہے، جس میں با اثر پولیس افسران اور حکمران مسلط ہیں، انہوں نے کہاکہ ہمارا مطالبہ
ہے کہ سانحہ مادل تاؤن پر بننے والے جوڈیشل کمشن کی رپورٹ شائع کی جائے، انہوں نے کہاکہ
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے چشم دید گواہ پوری جرات مندی کے ساتھ انسداد دہشت گردی کی عدالت
کے روبرو حقائق رکھ رہے ہیں، شہدا کے ورثا اب انصاف کے منتظر ہیں۔


تبصرہ