را کے ایجنٹ کی گرفتاری پاکستان میں مداخلت کا کھلا ثبوت ہے، خرم نواز گنڈاپور
وزیر اعظم اپنے کاروباری مفاد پر قومی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے
ذاتی دوست مودی سے دو ٹوک بات کریں
بلوچستان سے گرفتاری پر 19کروڑ عوام شدید غم و غصہ اور اشتعال میں ہیں، سیکرٹری
جنرل عوامی تحریک

لاہور (26 مارچ 2016) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے بلوچستان سے را کے ایجنٹ کی گرفتاری پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان کے داخلی امور میں کھلی مداخلت اور دہشتگردی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان اپنے ذاتی کاروباری مفادات پر قومی مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے اپنے قریبی دوست نریندر مودی سے دو ٹوک بات کریں کہ پاکستان پٹھان کوٹ حملوں کی تحقیقات میں بھارت کی مدد کر رہا ہے جبکہ دوسری طرف را کے ایجنٹ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے میں مصروف ہیں، انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ حکومت پاکستان اس سنگین معاملے کو اقوام متحدہ میں اٹھائے کیونکہ را کے ایجنٹ کی پاکستان سے گرفتاری پر 19کروڑ عوام شدید غم و غصہ اور اشتعال میں ہیں۔


تبصرہ